فواد حسن فواد 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

عدالت سے فواد حسن فواد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جوکہ قبول کر لی گئی ہے ۔
گزشتہ روز نیب نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ کیس میں مبینہ طور پر ملوث فواد حسن فواد کو گرفتار کرلیا تھا،جن پر اختیارات کے ناجائز استعمال اوراربوں روپے کی کرپشن سمیت 12الزامات ہیں۔
نیب نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاؤسنگ اقبال کیس میں جمعرات کو گیارہویں مرتبہ طلب کیا تھا، تاہم وہ تیسری مرتبہ نیب لاہور کے سامنے پیش ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.