پہلی دفعہ طاقتور کو پاکستان کے احتساب کے نظام نے سزادی، عمران خان

بڑھتی ہوئی کرپشن ملک کو پیچھے لیکرجارہی ہے۔ 22سال پہلےجدوجہد کی ۔ پاکستان برصغیرمیں سب سے آگے تھا۔ سیاست میں ملک سے کرپشن کےخاتمے کےلیے آیا ، ،اللہ نے عزت دی شکرادا کرتاہوں۔
چھانگامانگاکی سیاست ن لیگ نے شروع کی ۔ شریفوں نے لوگوں کو خریدنا شروع کردیا۔ جب ادارے مفلوج ہوتےہیں تو ملک تباہ ہوجاتاہے۔ انہوں نے برطانیہ میں مہلات خریدے۔ پاکستان غریب ملک نہیں ،اس کے پاس وسائل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بدعنوان عناصرنے لوٹ مارکرکے غریب بنایا۔ پہلی دفعہ طاقتورکوپاکستان کےاحتساب کےنظام نےسزادی۔ پہلےصرف غریبوں کو ہی جیلوں میں ڈالاجاتاتھا۔ ملک کابچہ بچہ مقروض ہوچکاہے۔
کرپشن کےلیےانسانوں پرنہیں میگاپراجیکٹ پرپیسہ لگایاگیا۔ پاکستان کےادارےطاقتورلوگوں کو نہیں پکڑپاتےتھے۔ 26جولائی کوملک میں ترقی کانیاسورج نکلےگا۔ شریف خاندان ملک کاپیسہ چوری کرکےباہرلےگیا۔ نوازشریف کا بیٹا کہتا ہے کہ الحمدللہ فلیٹس ہمارےہیں۔ اب بڑے ڈاکو اقتدارکے بجائےجیلوں میں جائیں گے۔
خواجہ آصف کہتا تھا فکرنہ کریں پاناماکولوگ بھول جائیں گے۔ نوازشریف نےاپنی چوری بچانےکےلیےفوج کو بدنام کیا۔ نوازشریف نےکہاممبئی حملے ہماری فوج کی وجہ سے ہوئے۔ انکا کہنا تھا کہ نوازشریف نےوہ کام کیا جو پاکستان کادشمن بھی نہیں چاہتا۔ باہرکی لابی کو خوش کرنےکےلیے ختم نبوت کاحلف تبدیل کردیا۔ نوازشریف کے2بچے باہرہیں، انکے پاس اربوں کی پراپرٹی ہے۔
نوازشریف نے 300 ارب بچانے کے لیے ملک کونقصان پہنچایا۔ نوازشریف کے بچے کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں۔ آج مسلم لیگ ن کےوزرااورکارکنوں کاضمیرجاگایانہیں؟ میں نے34سےپہلےخریدےگئےفلیٹ کی خریداری جائزثابت کی۔

پنھنجي راءِ لکو