نوازشریف اورمریم نوازکا طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا

ا بو ظہبی: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نوازابوظہبی سے اڑان بھرنے والا طیارہ لاہورائیر پورٹ پر لینڈ کرگیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف قافلے کی صورت میں علامہ اقبال ائیرپورٹ کے باہر موجود ہیں جب کہ نیب کی ٹیم سابق وزیر اعظم اور ان کی صاجزادی مریم نواز کو گرفتار کرنے کے لیے ائیرپورٹ پر موجود ہے۔
رپورٹس کے مطابق پنجاب رینجرز نےعلامہ اقبال ائیرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔اور نیب کی 16 رکنی ٹیم بھی نواز شریف کو ائیرپورٹ سے گرفتار کرنے کے یے ائیرپورٹ پر موجود ہے ۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے مزید سخت کردی گئی ہے ۔
دوسری جانب نوازشریف اور مریم نواز کا استقبال کرنے کے لیےسابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنماؤں اور کارکنان کے ہمراہ قافلے کی صورت میں ائیرپورٹ کے باہر موجود ہیں۔ اور اطلاعات کے مطابق کارکنان نے انتظامیہ کی طرف سے مال روڈ پر لگائے گئے کنٹینرز اور رکاوٹیں بھی ہٹا دی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام معاملات کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو