نواز اور مریم کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل، نیب کا ہنگامی اجلاس طلب

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر 2 ہیلی کاپٹر پہنچا دیے گئے ہیں۔
نیب حکام کے مطابق نیب کی 2 ٹیمیں لاہور ایئرپورٹ اور 2 ٹیمیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات ہوں گئی۔ نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر غیرمعمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکورٹی اداروں نے ایئرپورٹ کی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا۔ اور اے ایس ایف اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔
دوسری جانب نگراں وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وفاقی ادارے نواز شریف اور مریم نواز کو ایئرپورٹ کے اندر سے ہی گرفتار کریں گے۔ تاہم گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنےوالوں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کا آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے میں عدالتی احکامات جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری سے متعلق حکمت عملی پرغورکیاجائےگا، چیرمین نیب ذاتی طور پر نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے امور کا جائزہ لیں گے۔
واضح رہے کہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز کو مجموعی طور پر 11 سال اور جرمانہ، انکی صاحبزادی کو 7 سال اور جرمانہ اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی تھی۔

پنھنجي راءِ لکو