لاہور ایئرپورٹ کےقریب ن لیگ کے کارکنان اور پولیس کے درمیان جھگڑا

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کے طیارے نے ابوظہبی سے لاہور کی طرف اڑان بھرلی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف قافلے کی صورت میں بھائی کے استقبال کے لیے لاہور ائیرپورٹ کی طرف رواں دواں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پنجاب رینجرز نےعلامہ اقبال ائیرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اور نیب کی 16 رکنی ٹیم بھی نواز شریف کو ائیرپورٹ سے گرفتار کرنے کے یے ائیرپورٹ پر موجود ہے ۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے مزید سخت کردی گئی ہے ۔

پنھنجي راءِ لکو