مستونگ میں دھماکہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی سمیت 12افراد شہید

درینگڑھ میں رہنمابلوچستان عوامی پارٹی سراج رئیسانی کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا جسکے نتیجے میں سراج رئیسانی سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق جائے دھماکہ پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے اور علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے جب کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کرنے کے کام میں مصروف ہیں۔
ابتدائی طور پر سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
نواب زادہ سراج رئیسانی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار ہیں اور حلقہ پی بی 35 مستونگ سے الیکشن لڑرہے ہیں جب کہ وہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو