نوازشریف کاآج بہت بڑااورفقیدالمثال استقبال کریں گے : مشاہد حسین سید

لاہورمیں مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے نیوزکانفرنس میں کہاکہ حوصلے بلندہیں،الیکشن مہم چلانا ہمارا حق ہے امیدواروں کی حفاظت کےبجائےگرفتارکیاجارہاہے۔
مشاہدحسین کا کہنا تھاکہ نوازشریف اورمریم نوازکااستقبال کرنےجارہےہیں،آج لیگی کارکنان ہرصورت ایئرپورٹ پہنچیں گے،کنٹینراوررکاوٹیں ہماراراستہ نہیں روک سکتےنوازشریف کاآج بہت بڑااورفقیدالمثال استقبال کریں گے ۔
مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نےسارالاہوربند کرکےکرفیوکاسماں پیداکردیاہے بےگناہ کارکنوں کوپکڑاجارہا ہے،حکومت بوکھلا گئی ہے۔
انھوں نے مزید کہاکہ سندھ سےبھی لوگ نوازشریف،مریم نوازکےاستقبال کےلیےآئےہیں،اب سندھ سےبھی آئےہوئےلوگوں کوگرفتارکرلیاجائےگا۔ رہنما مسلم لیگ ن مشاہد حسین سید نے کہاکہ کواپنےمقاصد کےلیےاستعمال کیاجارہا ہے۔
مشاہد حسین سید نے اکرم درانی پرحملےکی مذمت کرتےہوئےکہاکہ پولیس اورسیکیورٹی اداروں کااولین فرض امیدواروں کاتحفظ ہے ۔

پنھنجي راءِ لکو