نوازشریف کےخلاف العزیزیہ اسٹیل ملزاور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت جیل میں ہوگی

احتساب عدالت نمبرون اڈیالہ جیل میں ٹرائل کرےگی،سماعت العزیزیہ اسٹیل ملز اورفلیگ شپ ریفرنس پرہوگی ۔
اڈیالہ جیل میں ٹرائل کا حکم قومی احتساب آرڈیننس کی شق 16 کے تحت دیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز کو گزشتہ شب گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، جہاں اُنہیں بی کلاس چیف سیکریٹری دے دی گئی ۔ نواز شریف اور مریم نواز کا میڈیکل چیک اپ مکمل ہوگیا ہے اور میڈیکل ٹیم نے دونوں کو صحت مند قرار دے دیا ہے۔جیل مینول کےمطابق بی کلاس میں ٹیلی وژن، اخبار اور بیڈ کی سہولت دی جاتی ہے جبکہ اٹیچ باتھ روم، پنکھا اور ایک مشقتی بھی دیاجاتاہے۔

پنھنجي راءِ لکو