ڈی آئی خان:پی ٹی آئی کے امیدوار اکرام اللہ گنڈاپورشہید

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا جب پی کے 99 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر اکرم اللہ گنڈاپور کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا جس میں ان کا ڈرائیور اور صوبائی وزیر سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اکرم اللہ گنڈا پور ہلاک ہو گئے ہیں۔جس سے حملے میں شہدا کی تعداد دو ہو گئی ہے بکہ چار افراد زخمی ہیں۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم ڈی پی او منظور آفریدی کے مطابق دھماکا خودکش تھا جس کے حوالے سے مزید تحقیقات جارہی ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو