ڈی جی آئی ایس پی آر کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے الزامات پر تحقیقات کا مطالبہ

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج نے عدلیہ اور سیکیورٹی ایجنسیوں سمیت ملک کے اہم اداروں پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ریاستی اداروں کا وقار اور احترام یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا کہ انکے بیان پر نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔

پنھنجي راءِ لکو