چیف جسٹس نے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا

واٹر کمیشن کی ہدایت پرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تعمیر کیا جو یومیہ ساڑھے سات کروڑ گیلن گندے پانی کو صاف کرے گا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کوبہترپاکستان دے کرجانا ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں گلگت بلتستان میں بہت وسائل دیئے ہیں، وہاں پانی کے چشمے بہہ رہے ہیں، کیاہم نےان وسائل کی قدرکی۔
چیف جسٹس پاکستان نے سابق جسٹس امیر ہانی مسلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نےسپریم کورٹ کومایوس نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٓج ملک میں ہربچہ ایک لاکھ70ہزارروپےکامقروض ہے،کیاکوئی آنےوالی نسل کےلیےقرضہ چھوڑکرجاتاہے،نہیں چاہتاایسی بات کروں جس سےالیکشن پرکوئی اثرپڑے،قوم کےمسائل کےحل کےلیےعدلیہ پوری طرح پرعزم ہے۔

پنھنجي راءِ لکو