حنیف عباسی کوعمرقید کی سزا، کمرہ عدالت سے گرفتار

انسداد منشیات عدالت نے دیگر 7 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ گھنٹوں کی تاخیر کے بعد سنادیا ہے۔ عدالت نے حنیف عباسی کے وکلاء کو آج دوپہر 12 بجے تک دلائل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔
11 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ نے انسداد منشیات عدالت نے حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کی سماعت 16 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر کرنے اور کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم دیا ہے۔
راولپنڈی کی اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے خلاف 30 جولائی 2012 کو 500 کلو گرام ایفیڈرین کوٹہ حاصل کر کے اس کا غیر قانونی استعمال کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 60 سے حنیف عباسی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے۔ مذکورہ حلقے میں شیخ رشید اور دیگر رہنماؤں سے ان کا مقابلہ تھا۔

پنھنجي راءِ لکو