اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کے ریڈ وارنٹ جاری

نیب نے وزارت داخلہ کے ذریعے ایف آئی اے کو ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی جس کے لیے اب ریڈ نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاناما کیس فیصلے کے کچھ عرصے بعد علاج کرانے کی غرض سے لندن چلے گئے تھے جس کے بعد وطن واپس نہیں آئے۔
دوران سماعت وزارت داخلہ کی جانب سے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق جواب بھی سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا۔
جسٹس سردار طارق نے اٹارنی جنرل نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار کی بیرون ملک جائیداد ضبط کرنے کے حوالے سے کیا کیا؟ اس پر انہوں نے بتایا کہ جائیداد ضبطگی کی درخواست بھی ریڈ وارنٹ کے ساتھ لگا دی ہے۔
وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی منظوری دے دی جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ان کے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی ۔

پنھنجي راءِ لکو