ڈی آئی خان میں خودکش دھماکہ، اکرام اللہ گنڈاپور سمیت متعدد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں خود کش حملے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار اکرام خان گنڈاپور سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
اکرام اللہ گنڈاپور اپنے گھر سے نکلے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔
اکرام اللہ گنڈا پور صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 99 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو