نواز شریف اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق نوازشریف کےبلڈٹیسٹ میں کلاٹس کی نشاندہی ہوئی ہے،خون میں کلاٹس کےباعث نوازشریف کےبازواورسینےمیں شدیددردہے اورنوازشریف کی ای سی جی بھی غیرتسلی بخش قراردی گئی ہے جس کے بعد پمزاسپتال کےڈاکٹرزکی نوازشریف کوسی سی یومنتقل کرنےکی تجویزدی۔
زرائع کے مطابق نگراں حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو خرابی طبیعت کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات نے اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نسیم نواز سے رابطہ کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نسیم نوازنے نگراں وزیراعلیٰ کو رپورٹ ارسال کردی۔اس سے قبل بھی پمزکےڈاکٹروں کی چاررکنی ٹیم نےہفتہ کواڈیالہ جیل میں نوازشریف کاچیک اپ
کیا تھا۔
نواز شریف کی پمز اسپتال منتقلی سے متعلق تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی بھی سخت کردی گی ہے۔ پولیس کی اضافی نفری تیعنات کری گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کی اعلیٰ حکام بھی سیکورٹی وقفے وفقے کے بعد جائزہ لے رہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو کچھ دیر میں پمز اسپتا منتقل کردیا جائےگا۔

پنھنجي راءِ لکو