جام کمال کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر پی ٹی آئی بلوچستان ناراض

پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر یار محمد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اپنی حکومت بنا سکتے تھے مگر جہانگیر ترین کے اعلان سے بلوچستان عوامی پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع مل گیا ہے۔
یار محمد رند نے کہا کہ عمران خان نے کسی کو وزیر اعلیٰ نامزد نہیں کیا، اتحاد کے معاہدے میں صرف یہ طے ہوا ہے کہ جس کے پاس اکثریت ہو گی وہی حکومت بنائے گا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے سردار محمد رند اور پی اے پی کے جام کمال کو معاملات مشاورت سے طے کرنے کا اختیار دیا تھا، تاہم جہانگیر ترین نے جام کمال کی وزراعلیٰ بلوچستان نامزدگی کا اعلان کیا جس پر پی ٹی آئی بلوچستان پارلیمانی پارٹی ناراض ہوگئی۔

پنھنجي راءِ لکو