عمران کی حلف برداری کی تقریب : بھارتی کرکٹرز اور اداکار مدعو

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے بالی ووڈ اسٹار عامر خان، لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکراور نوجوت سنگھ سدھو کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے جب کہ دیگر ممالک سے بھی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فلموں کے سپر اسٹار عامر خان نے 2013 میں عمران خان کو ایک بھاری ٹی وی کی تقریب کے دوران کہا تھا کہ جب وہ وزیراعظم بن جائے تو ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

پنھنجي راءِ لکو