ایم کیو ایم پاکستان کا مرکز میں پی ٹی آئی کا حصے دار بننے کا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے وزارت عظمیٰ کے لئے ایم کیوایم عمران خان کی حمایت کرے گی۔
انکا کہنا تھا کہ اس اتحاد سے سندھ کو فائدہ ہوگا، ساتھ ہی تحریک انصاف سے دوبارہ گنتی اور متنازعہ حلقوں کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ بھی کیا۔
اس سے قبل مستعفیٰ گورنر سندھ اور ن لیگی رہنما محمد زبیر نے ٹیلی فونک رابطہ کے ذریعے آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، تاہم ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گی۔

پنھنجي راءِ لکو