طلال چوہدری5سال کےلیےنااہل ،ایک لاکھ روپےجرمانہ عائد

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا اور عدالت برخاست ہونے تک قید کی سزا سناتے ہوئے ان پر ایک لاکھ جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔ طلال چوہدری کو آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا گیا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا۔
طلال چوہدری 5 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار پائے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو