چیف جسٹس کاشیخوپورہ کے10سالہ ذوہیب پر تشدد کا ازخود نوٹس

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شیخوپورہ کے ڈی پی او اور متعلقہ تھانے کے افسران کو عدالت طلب کرلیا، واقعے سے متعلق تمام تفصیلات پیش کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شیخوپورہ میں پیش امام نے چند روپوں کی مبینہ چوری پر 10 سالہ ذوہیب کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، بچے کا والد مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچا تو اسے پولیس اہلکاروں نے تھانے سے نکال دیا۔

پنھنجي راءِ لکو