چین میں پھنسے پاکستانیوں کی امیدیں برآئی، آج شام وطن واپس پہنچیں گے

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی۔ کئی روز سے چین میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کی راہ کھل گئی، نجی ایئرلائن کی پرواز لاہور سے چین کے شہر گونگزو پہنچ گئی ہے۔
نجی ایئرلائن کی فلائٹرات ساڑھے گیارہ بجے کراچی سے براستہ لاہور گونگزو کے لیے روانہ ہوئی جو گونگزو پہنچ گئی۔ یہی فلائٹ چین کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے گونگزو سے واپس پاکستان روانہ ہو گی۔ اور پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق آج شام 6 بجے لاہور واپس آئے گی۔
واضح رہے کہ 29 جولائی کو پروازیں منسوخ ہوگئی تھی جس کے باعث متبادل پرواز کا کرایہ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی وہی پھنس کر رہ گئے، سول ایوی ایشن سے اجازت نہ ملنے پر 2 اور 5 اگست کو بھی شاہین ایئر کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔
پرواز کے لیے طیارے کے پرزے کا انتظام کیا گیا اور انجینئرز نے پرزہ تبدیل کیا۔ نیا پرزہ لگنے کے بعد سول ایوی ایشن نے پرواز کی اجازت دی، نجی ایئرلائن کے انجینئرز بھی فلائٹ کے ساتھ گونگزو گئے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو