کرپٹ عناصر سے قوم کی لوٹی دولت برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس ر جاویداقبال نے نیب لاہورکادورہ کیا۔ اس موقع پرڈی جی نیب لاہور نے میگاکرپشن کیسزپرچیئرمین نیب کوبریفنگ دی اور پنجاب کمپنیزاسکینڈل میں مبینہ کرپشن سےمتعلق بھی آگاہ کیا۔
چیئرمین نیب نے نیب لاہور میں افسران اور اہلکاورں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سےبھیجے گئے مقدمات پرعمل کیا جائے۔ سپریم کورٹ کےبھیجے گئے کیسزپرکسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ میگاکرپشن کیسزقانون کےمطابق نمٹائےجائیں۔نیب کرپٹ عناصر سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت برآمد کرائے اور لوٹی ہوئی دولت برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔
جسٹس (ر) جواید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی ایک ناسورہے۔اس کاخاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ نیب افسران اور اہلکار چہروں کے بجائےکیسز پر توجہ دیں۔

پنھنجي راءِ لکو