این اے 249 : شہباز شریف کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست

کراچی کے حلقہ این اے 249 میں مخالف امیدوارو شہباز شریف کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فریقین سے دس اگست تک جواب طلب کرلیا ہے ۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے این اے 249 کے انتخابی نتائج سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ شہباز شریف نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ووٹوں کی گنتی میں بے قائدگیاں ہوئی لہٰذا ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے۔ اور کامیاب امیدوار کو حلف اٹھانے سے روکا جائے۔
درخواست میں کہا یا کہ ہمارےپولنگ ایجنٹس کو فارم45 نہیں دیئےگئے،الیکشن مہم چلانےمیں رکاٹیں پیداکی گئیں۔
واضح رہے کہ این اے 249 سے پی ٹی آئی کےفیصل واوڈانے35ہزار319ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل شہباز شریف کو 34ہزار626ووٹ ملے تھے۔

پنھنجي راءِ لکو