آرمی چیف سے روسی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور روسی نائب وزیر دفاع نے باہمی دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر روسی نائب وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہیں اور شدت پسندی کو شکست دینے کیلئےعالمی تعاون کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ 6 اگست کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا تھا۔ جہاں انہوں نے آئی ایس پی آر میں انٹر شپ کرنے والے نوجوانوں سے بات چیت کی تھی اور آئی ایس پی آر میں انٹرشپ مکمل کرنے والے نوجوان طلباءوطالبات کو مبارکباد پیش کی تھی۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی و دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ نے میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے اور ریاست انتہا پسندی و دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔ آج جنگ کی نوعیت اور کردار بدل چکے ہیں اور ہائبرڈ وار میں نوجوان اب ہمارے دشمنوں کا بڑا ہدف ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پورا اعتماد ہے کہ پاکستان کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو محسوس کر رہے ہیں اور نوجوان پاکستان کو امن اور ترقی کے نئے دور کی طرف لے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ نوجوان عزم رہیں اور ایسے تمام خطرات کو شکست دیں۔

پنھنجي راءِ لکو