زینب کے قاتل عمران کو مزید 2 کیسز میں 5 بار سزائے موت

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سجاد احمد نے قصور کی ننھی پری زینب کے قاتل عمران کو 5 مرتبہ سزائے موت اور 75 ہزار روپے دیت کی سزا کا حکم دیا ہے۔
عدالت نےتہمینہ اورکائنات فاطمہ کے زیادتی اور قتل کیس میں سفاک ملزم عمران کو ایک بار عمر قید کی سزا کا حکم بھی جاری کیا۔
واضح رہے کہ ملزم عمران پر قتل اور زیادت کے 9 مقدمات درج ہیں۔ 5 اگست کو لاہور انسداد دہشت گردی عدالت نے تین بچیوں نور فاطمہ ، لائبہ اور آئشہ آصف کیساتھ زیادتی اور قتل کے کیس پر درندہ صفت ملزم عمران کو 12 دفعہ سزائے موت اور مجموعی طور پر 60 لاکھ کی سزا دی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو