ہم حکومت نہیں جہاد کرنے آئے ہیں : عمران خان

پشاور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں پرلوگوں کوتیاری سے اسمبلی میں آناچاہیے،ماضی میں اقتدارمیں آنےوالوں نےاپنی ذات کےلیےبہت کچھ کیا،پاکستان کو معاشی مسائل درپیش ہیں،بہت کام کرنا ہے۔
حکومت میں آکرمشکل وقت کا سامنا کرنا پڑے گا ، ملک کودرپیش چیلنجزکا سامنا کرنا پڑے گا، آئی ایم ایف کےساتھ کیاکرنا ہے،سوچ سمجھ کرآگے بڑھنا ہے، ہمیں اپنے اخراجات کم کرنا ہوں گے ۔
عمران خان نے کہاکہ کمیٹی بناکروزیراعظم،صدر،وزیروں کےخرچے کم کریں گے،انسان کوشش کرے تو سب کچھ ہوسکتا ہے ۔
سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بناناہے، اقتدار ذات کیلئےنہیں ،لوگوں کی خدمت کرنی ہے، 5 سال میں ملک کو تبدیل کرنا ہے، قربانیوں کے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جو حالات اب ہیں، وہ اس سے پہلے کبھی نہیں تھے، انسان کوشش کرے تو سب کچھ ہوسکتا ہے، غربت زیادہ ہے،50 فیصد پاکستانی دو وقت کی روٹی بھی نہیں کھا سکتے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی میں مزید کام کرنا ہے، بلدیات میں مزید اصلاحات کرنی ہے، پولیس اورتعلیم کے محکمے میں مزید کام کرنا ہے، کے پی پارلیمنٹیرین کو مثال بننا ہے ،لوگوں کو مایوس نہیں کرنا۔

پنھنجي راءِ لکو