الیکشن کمیشن نے نومنتخب ارکان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردیئے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے 261 حلقوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی کے47 ،خیبر پختونخواکے92 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکشن جاری کیے گئے ہیں ۔
الیکشن کمیشن نے پی کے 4،پی کے 23 اور پی کے 38 میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کانوٹیفیکشن روک دیا ہے ۔ساتھ ہی پرویز خٹک کے 3 حلقوں کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 23 حلقوں کے نوٹیفکیشن روک دیے گئے ہیں۔ روکے گئے نوٹیفکیشن عدالتی فیصلوں کے بعد جاری ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 8، اور پنجاب اسمبلی کے 8 حلقوں کے نتائج روکے گئے ہیں۔
جن حلقوں کے نتائج روکے گئےان میں این اے 53 اسلام آباد ،این اے 90 اوراین اے 91سرگودھا، این اے108فیصل آباد، این اے 112ٹوبہ ٹیک سنگھ ،این اے 131لاہور ،این اے 140قصور، این اے 215 سانگھڑاور این اے 271کیچ شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نےخیبر پختونخواہ اسمبلی کے 5 حلقوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نوٹیفیکشن کے اجراء کا عمل روکا ہےپی کے 4 سوات پی کے 23 شانگلہ، پی کے 38 ایبٹ آباد، پی کے 61 ،64نوشہرہ شامل ہے جبکہ پی کے 78 پشاور اور پی کے 99 ڈی آئی خان میں پیش آنے والے افسوناک واقعات کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں زیرالتواءحلقوں کےامیدواروں کےنوٹیفکیشن جاری نہیں ہوئے،روکےگئے نوٹیفکیشن عدالتی فیصلوں کےبعد جاری ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے جا رہے ہیں۔
کامیاب امیدواروں کے بعد آزاد امیدواروں کو 3دن کےدوارن سیاسی جماعت منتخب کرکے اس میں شمولیت اختیارکرناہوگی۔ مخصوص نشستوں پرکامیاب امیدواروں کانوٹیفکیشن 11اگست کوجاری کیا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق 9 اگست تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئےجائیں گے۔
جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے جہاں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے اس عمل کے بعد نئی حکومت سازی کی جائے گی۔

پنھنجي راءِ لکو