انتخابات کے نتائج میں تاخیر، تحریک انصاف کا چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابات 2018ء کے نتائج کو غیر سنجیدہ انداز سے روکنا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، انتقالِ اقتدار کیلئے نتائج کا حتمی ہونا انتہائی اہم ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالتی اور انتظامی فیصلے ملک کے مفاد سے متصادم ہرگز نہیں ہونے چاہیں، جلد از جلد ان تمام نشستوں کے حتمی نتائج جاری کئے جائیں۔
فواد چوہدری نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی ۔وہ عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روکے جانے کا معاملہ خود دیکھیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ترجمان الیکشن کمیشن پہلے ہی وضاحت کر چکے ہیں کہ الیکشن کمیشن میں زیر سماعت کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا تو کامیابی کے تینوں مشروط نوٹیفکیشن منسوخ ہوجائیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو