بی این پی کا قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے کوئٹہ میں ملاقات کی۔
بلوچستان عوامی پارٹی مینگل اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد بی این پی قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔
پی ٹی آئی کیساتھ بی این پی مینگل کے سربراہ اخترمینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بلانے کا مقصد یہ باور کرانا تھا کہ یہاں کے عوام کن مشکلات میں ہیں۔ ہم نے اپنے نکات مختلف پارٹیوں اور فورم پر رکھتے رہے ہیں، ان نکات کے بغیر ہم صوبے کے مسائل حل نہیں کر سکتے، ان مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی ہونی چاہیے۔
بی این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام محرومیوں کا شکار ہیں جن کے ازالے کی ضرورت ہے، ہماری تفصیلی نشست ہوئی جس میں اپنے اپنے نکات سمجھنے اور سمجھانے کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ تین گھنٹے کی بات چیت میں چھ نکات پر اتفاق ہوا ہے، ان نکات پر بی این پی اور پی ٹی آئی متفق ہیں۔ بی این پی کسی وزارت یا عہدے کی خواہش مند نہیں،ہم صرف صوبے کے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امن اور استحکام ہو تو بلوچستان خوشحال ہوسکتا ہے، اللہ نے بلوچستان کووسائل سے مالامال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اور بلوچستان مل کرکام کریں گے تو بہتری آسکتی ہے، بہتر آغاز کے لیے مدد،رہ نمائی اورتعاون چاہیے۔
ساتھ ہی پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر یار محمد رند کا کہنا تھا کہ بلوچستان کوساتھ لےکرچلناپی ٹی آئی کا منشورہے،پی ٹی آئی نےبی اےپی کی صوبےمیں حکومت کی حمایت کی ہے،بلوچستان کےمسائل کےحل کےلیےبی اےپی سےملکرچلیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بی اے پی کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے،بلوچستان کےمسائل کےحل کےلیےہمیشہ ساتھ دیں گے،پی ٹی آئی بی اے پی سے ہر طرح کا تعاون کرےگی۔

پنھنجي راءِ لکو