قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

اقتدار انتقال کا مرحلہ آپہنچا قومی، سندھ ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کا اجلاس کل ہوں گے۔قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں کل صبح دس بجےہوگا۔
اجلاس میں قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر ایاز صادق نومنتخب ارکان سے حلق لیں گے جس کے بعد 15 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا جبکہ وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ شہباز پہلی مرتبہ شرکت کریں گے۔

پنھنجي راءِ لکو