بلاول بھٹوکایوسف رضاگیلانی کی سیکیورٹی واپس لینےپررد عمل

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم یوسف راضاگیلانی کی سیکیورٹی واپس لینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہ یوسف گیلانی سےسیکیورٹی واپس لینا مجرمانہ عمل ہے، کیاحکومت کومعلوم نہیں گیلانی خاندان دہشت گردوں کےنشانےپرہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سیکیورٹی ہٹاکرکس کیلئےآسانیاں کررہی ہے، لکھ کردیاجائےگیلانی فیملی کوکچھ ہواتواس کی ذمہ دارحکومت ہوگی۔ یوسف رضاگیلانی سمیت تمام سیاسی قیادت کاتحفظ یقینی بنایاجائے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ اسی طرح کے مجرمانہ عمل کے باعث علی حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے سیکیورٹی واپس لے لی ، انکا کہنا تھا کہ وہ وزارت عظمیٰ جیسے اہم منصب پر فائزہ رہ چکے ہیں، انہیں سکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔

پنھنجي راءِ لکو