مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی اکٹھے نہیں چل سکیں گے،شیخ رشید

قومی اسمبلی میں حف اٹھانے کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نےآج ہمیں مضبوط اور محفوظ پاکستان دیا ہے،میری آوازغریب کی آوازہوگی،آج رات کو لال حویلی میں آزادی پاکستان کاجشن ہوگا،عمران خان کی حکومت شیخ رشید کی آواز غریب کی آواز ہے،ہم آرام کو اپنے اوپر حرام قراردیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ ختم نبوت معاملے پرووٹ ڈالنےوالوں میں فضل الرحمان کی پارٹی شامل تھی،مولانا فضل الرحمان کو بھی جشن آزادی کی مبارک دے رہا ہوں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حلف اٹھانے کےبعد پہلی پیش گوئی کررہا ہوں،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی اکٹھے نہیں چل سکیں گے،آصف زرداری14سالہ دوشیزہ نہیں،سیانےسیاستدان ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو