سندھ اسمبلی : نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

سندھ اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے اور نومنتخب ارکان سے اسپیکر آغا سراج درانی نے حلف لیا جس کے بعد ارکان اسمبلی کے رجسٹر میں حروف تہجی کے تحت دستخط کریں گے۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نت سندھ اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہاکہ نیاپاکستان بنانےمیں کلیدی کرداراداکرناہے، پیپلزپارٹی سےملکربہتر تبدیلی لانےکےلیےکام کریں گے ۔ سندھ میں بہتراپوزیشن کاکردار اداکریں گے،
فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ پانی،بجلی،صحت اورتعلیم کےمسائل حل کرنےکی کوشش کریں گے،کرپشن کےخاتمےکےلیےجدوجہد جاری رہے گی ۔
خیال رہے کہ سندھ اسمبلی میں بعض ارکان نے سندھی اور کچھ نے انگریزی میں حلف اٹھایا۔

پنھنجي راءِ لکو