قومی اسمبلی کی 8 ، صوبائی اسمبلیوں کی 5 نشستیں خالی قرار

ای سی پی کی جانب سے آٹھ نشستوں حقلہ این اے 35 بنوں ،53 اسلام آباد، 63 راولپنڈی، 65 چکوال، 69 گجرات ،124لاہور ،131 لاہور اور 243 کراچی کی نشست کوخالی قرار دے دیا ہے ۔
دوسری جانب نامزد وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 243،131،35،53، غلام سرورخان نے این اے 63، چوہدری پرویزالہیٰ نے این اے 65 ، 69 ، حمزہ شہباز نے این اے 124، شہبازشریف نے پی پی 164، 165، علی امین گنڈا پور پی کے97 ،امیرحیدر ہوتی پی کے 53 اور پرویز خٹک نے پی کے 61 اور پی کے 64 سے استعفی دے دیا۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق غلام سرورخان نے این اے59 ، حمزہ شہباز نے پی پی 146 ، علی امین گنڈا پور نے این اے 38 اور چوہدری پرویزالہیٰ نے پی پی 30 کی نشست اپنے پاس رکھی ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے حصے میں 125جنرل، خواتین کی 28 اور اقلیتوں کی پانچ مخصوص نشستیں آچکی ہیں جن کی کل تعداد 158 بنتی ہے لیکن دو نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان اسمبلی کو اپنی ایک سیٹ سے دستبردار ہونا ہوگا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کی نشستوں کے نمبرز میں کمی آئی گی۔
172 نشستوں کی تعداد پوری کرنے کے لیے تحریک انصاف کو ایم کیو ایم پاکستان کی 7، مسلم لیگ ق کی 5، بلوچستان عوامی پارٹی کی 5 اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی 4 نشستوں کو بھی اپنے ساتھ ملانے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے حصول کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نمبر 82 پر پہنچ گیا ہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 52 ،متحدہ مجلس عمل 15 نشستوں کے ساتھ ایوان میں عوام کی نمائندگی کرے گی۔
واضح رہے کہ نو منتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب 18 اگست کو ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی۔ حکمران جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کو وزیر اعظم نامزد کیا گیا ہے ۔ جن کی حلف برداری کی تقریب میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

پنھنجي راءِ لکو