تحریک انصاف کی قیادت نے قاسم سوری کوڈپٹی اسپیکرنامزد کردیا

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیے گئے اسد قیصر کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارٹی چئیرمین نے ڈپٹی اسپیکر کےلیے قاسم سوری کا انتخاب کیاہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی کارروائی مل جل کراحسن طریقے سے چلائیں گے اور قاسم سوری کی نامزدگی بلوچستان کے لیے خوشخبری کی بات ہے۔
اس موقع پر قاسم سوری کا کہنا تھا کہ عمران خان نےمجھے ڈپٹی اسپیکر کے لیے نامزد کیا اور مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ اسد قیصرکےساتھ مل کراسمبلی کو بہترطریقے سے چلائیں گے جب کہ ہم اپوزیشن کوساتھ لے کرچلیں گے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمران خان قیادت میں پاکستان کی تقدیربدلیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کے مسائل حل کریں گے ساتھ ہی بلوچستان سےغربت، بے روزگاری اوردہشتگردی کاخاتمہ کریں گے۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے پہلے ہی اسد قیصر کو نامزد کر چکے ہیں۔ وہ گزشتہ دور حکومت میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر تھے۔

پنھنجي راءِ لکو