خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر اسمبلی اورنگزیب نلوٹھہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کا اغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے احترام میں نومنتخب اراکین کھڑے ہوئے۔
قائم مقام اسپیکراورنگزیب نلوٹھہ نےنومنتخب ارکان سےحلف لیا۔ اجلاس میں پارٹی وکرز اور اراکین نے نامزد وزیراعلیٰ محمودخان کا استقبال کیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے اکرام اللہ گنڈا پور، ہارون بلور اور دیگر افراد کیلئےفاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 15 اگست کو ہوگا، دونوں عہدوں کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔
پریزائڈنگ افسر اورنگزیب نلوٹھہ نے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کرتے ہوئے اجلاس 15 اگست کی صبح دس بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب بلوچستان اسمبلی میں بھی نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا، اسپیکر راحیلہ حمید درانی نے نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔ مسلم لیگ ن کےرکن اسمبلی نواب ثنااللہ زہری اسمبلی نہیں آئے۔
تقریب حلف برداری میں دونوں اسمبلی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں بی اے پی 15 نشستوں کیساتھ سب سے آگے ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ایم ایم اے 9 ، تیسرے نمبر پر بی این پی مینگل 6 جبکہ آزاد امید وار 5 نشستوں کیساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو