ن لیگ اور پی پی کا اتحاد غیر فطری ہے، شاہ محمودقریشی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نےعمران خان کو ٹیلی فون کیا اور سعودی فرمانروا نے الیکشن میں کامیابی پرعمران خان کو مبارکباد دی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران نے سعودی فرمانروا کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ عمران خان نے سعودی عرب کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے تعلقات ہیں اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے عقیدے کا حصہ ہے اور سعودی عرب ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کا ساتھ دے گا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 15 اگست کو پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے اور اجلاس میں پرویز الہیٰ اور ان کے ارکان شریک ہوں گے۔ پرویزالہیٰ تجربہ کار سیاستدان ہیں، مشورے دیتے رہیں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن ہوگئے ہیں اب ہمیں آگے بڑھنا ہے جبکہ ن لیگ اور پی پی کا اتحاد غیر فطری ہے۔ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور پاکستانی معیشت اس وقت بہت بڑاچیلنج ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معیشت سے متعلق پارلیمنٹ میں بحث کرائیں گے اور اپوزیشن کے اچھے مشوروں کو اہمیت دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کا وقار بلند کرنا پی ٹی آئی کی پالیسی کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ سعودی فرماں رواں شاہ سلیمان نے نامزد وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی جو پی ٹی آئی کے چئیرمین نے بخوشی قبول کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حالیہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی نظرمیں نہایت اہمیت کاحامل ہے اور پاکستان کےعوام نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نئی حکومت کے ساتھ نہایت قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔
شاہ سلمان کی جانب سےعمران خان کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی گئی جس کو تحریک انصاف کے چئیرمین نے بخوشی قبول کیا اور سعودی فرما رواں کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی۔
اس موقع پر نامزد وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرماں رواں شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل حالات میں ہمارا ساتھ دیا ہے اور ہم برادر ملک کی سیکیورٹی کونہایت اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں جب کہ حرمین شریفین کاتحفظ ہمارےعقیدے کا حصہ ہے۔

پنھنجي راءِ لکو