71 ویں یوم آزادی کا جشن: جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب

تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین تھے، جبکہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر المک، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفیر اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی اس موقع پر موجود تھی۔
مرکزی تقریب میں صدر اور وزیراعظم نے سبز ہلالی پرچم لہرایا، اس سے قبل تلاوت قرآن پاک کی گئی اور پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔
صدرممنون حسین نےیوم آزادی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ14اگست کوہمارے جذبےمزید جوان ہوجاتے ہیں، یہ دن امیدوں کےبھرآنے کا دن ہے، پوری قوم کو یوم آزادی مبارک ہو۔
صدرمملکت ممنون حسین نے مزید کہاکہ پاکستان کےعوام نے25جولائی کواپنا حق رائےدہی استعمال کیا،وہی قانون کامیاب وکامران رہاجس میں عوام کی مرضی شامل رہی،اللہ تعالیٰ ملک وملت کاکارواں سنبھالنےوالوں کی رہنمائی فرمائے۔
صدرممنون کا کہنا تھاکہ نئی نسل ملکی ترقی اوروطن کی محبت میں سرشار ہے،قومی ایام منانےکامقصد ہمارےقومی مقاصدسےآگاہی ہے،پاکستان ہمارےلیےاللہ تعالیٰ کی دی ہوئی بہت بڑی نعمت ہےقیام پاکستان کامقصد انسانوں کوانسانوں کی غلامی سےنکالناتھا۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کواپنےوجود سےاب تک بہت سےچیلنجز کاسامناکرناپڑا،ہم سب کی ذمہ داری ہےپاکستان سےمتعلق تمام شکوک وشہبات دورکریں،پاکستان کوسیاسی وسماجی مشکلات سےنکالنےکےلیےمتحدہونےکی ضرورت ہے،انتخابات سےمتعلق شکوک وشبہات دورکرناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
صدرممنون حسین نے کہاکہ وطن عزیز کےلیےجان قربان کرنےوالوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں عالمی برادری پرواضح کرتےہیں کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھےگا،ترقی یافتہ،مضبوط اورجمہوری پاکستان ہی ہماری منزل ہے ۔

پنھنجي راءِ لکو