کراچی سے خیبر تک قوم آزادی کا جشن منانے میں مصروف

یوم آزادی کی صبح کا آغازمساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کےلیے خصوصی دعاؤں سے ہوا دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
کراچی میں مزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نیوی کےکیڈٹس نےمزارقائد پراعزازی گارڈز کےفرائض سنبھال لیے ہیں ۔
ملک بھر میں8 بجکر 59منٹ سائرن بجائے گئے ، جس کے ساتھ ہی ایک منٹ کے لئے ٹریفک رک گیا۔
ملک بھر میں سرکاری و نجی عمارتوں اور اہم مقامات کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے جگمگااٹھیں جبکہ عمارتوں اور گھروں پر قومی پرچم بھی لہرائے گئے ہیں۔
رات 12 بجتے ہی پاکستان بھر میں شاندارآتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا فضاپاکستان زندہ بادکےنعروں کی گونج اٹھی
مختلف شہروں سے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا، کراچی میں مزار قائد اور بحریہ ٹاؤن میں ہونے والے مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کسی نےپرچم تھاماتوکسی نےسبزلباس زیب تن کرلیا، ہری ٹوپی اورہرےچشمےلگاکروطن سےمحبت کااظہار کرنے میں قوم مصروف ہے ۔
یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی،صدر مملکت ممنون حسین تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
امریکی قونصلیٹ بھی پاکستان کےجشن آزادی میں پیش پیش امریکی قونصلیٹ کےارکان نےپاکستانی ملی نغمہ جیوےجیوےپاکستان گایا گینیوزون کی جانب سےقوم کو71واں یوم آزادی مبارک ۔
اس کے علاوہ یوم آزادی کے مناسبت سےسیمینارز اور نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اسکولوں میں تحریک آزادی کے حوالے سے تقریری مقابلے، ٹیبلوزاورملی نغمے پیش کئے جائیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو