71 ویں یومِ آزادی پر عمران خان کا پیغام

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور پاکستان کےمتوقع وزیر اعظم عمران خان نے یومِ آزادی کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کیساتھ ان کے رشتہ دار موجود ہیں۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر عمران خان نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لندن میں 1932 میں منعقد ہونے والی گول میز کانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کیساتھ میرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان (جن کے نام سے زمان پارک منسوب ہے) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ نامزدوزیراعظم عمران خان نے ایک اور پوسٹ جاری کیا ہے جس میں انھوں نے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر اہنے پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن،اقرباپروری سےمعاشی بدحالی کے باوجودپرامیدہوں،اپنےعزم میں ہم متحدہوجائیں توتمام چیلنجزکامقابلہ کرسکتےہیں ۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ متحدہوکرہم مسائل حل کرسکتےہیں،پاکستان عظیم ملک بنےگا،پاکستان ایساملک بنےگاجس کاخواب قائداعظم،علامہ اقبال نےدیکھا۔

پنھنجي راءِ لکو