آغا سراج درانی اسپیکر سندھ اسمبلی اور مشتاق غنی اسپیکر خیبرپختونخوا منتخب

سندھ اسمبلی کا اجلاس پریزائیڈنگ افسرنادرمگسی کے زیر صدارت ہوا،نئے اسپیکر کا انتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔
سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سےآغا سراج درانی اور اپوزیشن کی طرف سے جاوید حنیف امیدوار تھے۔ووٹوں کی گنتی کے بعد آغا سراج درانی کامیاب ہوئے، انکے حصے میں158 میں سے 96 ووٹ آئیں جبکہ جاوید حنیف کو 59 ووٹ ملے تاہم 3 مسترد ہوگئے۔
آغا سراج درانی نے دوسری بار پریزائیڈنگ افسر نادر مگسی سے اسپیکر سندھ اسمبلی کا حلف لیا۔
آغا سراج درانی کے منتخب ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے لیے ووٹنگ ہوئی، جس کے لیے پیپلز پارٹی کی ریحانہ لغاری اور متحدہ اپوزیشن کی طرف سے رابعہ اظفر کے درمیان مقابلہ ہوا۔ تاہم پیپلز پارٹی کی ریحانہ لغاری کو ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا گیا،ریحانہ لغاری کو 98 ووٹ ملے جبکہ مدمقابل رابعہ اظفر کو59 ووٹ ملے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے مشتاق غنی اسپیکر خیبرپختونخوا منتخب ہوئے،پریذائیڈنگ افسراورنگزیب نلوٹھانےمشتاق غنی سےحلف لیا۔
پختونخواہ اسمبلی میں اسپیکر کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق غنی اور متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد خان مدمقابل تھے۔اسپیکر خیبرپختونخوا کےانتخاب کےلیے108ووٹ پول ہوئے، پی ٹی آئی کےمشتاق غنی کو81اورلائق محمدکو27ووٹ ملے۔
ڈپٹی اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کے محمود جان کا مقابلہ جمشید مہمند سے ہوا۔ تاہم پی ٹی آئی کےمحمودجان کو ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب کردیا گیا،محمود جان نے78ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن کےجمشیدمہمند نے30ووٹ حاصل کیے۔

پنھنجي راءِ لکو