صدر مملکت کا مسلح افواج کے افسران و جوانوں کے لیے اعزازات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا جبکہ 2 افسران کو ستارہ بسالت، 59 تمغہ بسالت، 34 کو امتیازی اسناد دی گئیں۔
17 افسران کے لیے ہلال امتیاز ملٹری، 77 کے لیے ستارہ امتیاز ملٹری کا اعزاز دیا گیا جبکہ 106 افسران اور جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری، کرنل سہیل عابد شہید، صوبیدار شوکت خان شہید کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔
تمغہ بسالت پانے والوں میں نائب صوبیدار اظہرعلی شہید، عاقل محمد، نائب صوبیدار ہمایوں شاہ شہید، فیصل محمود شہید کو تمغہ بسالت دیا گیا۔

پنھنجي راءِ لکو