جیساسلوک نوازشریف سےکیاگیا دہشت گردسےبھی نہیں کیاجاتا،شہبازشریف

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وہاں موجود میاں شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی کو جلد رہائی ملے۔3بارمنتخب وزیراعظم سے درست سلوک نہیں ہوا۔
صدرن لیگ کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان سراپا احتجاج ہےاور ہم نےمنظم طریقے سےیہاں احتجاج ریکارڈ کرایا۔انہوں نے کہا کہ لیگی ارکان نوازشریف سے ملاقات کےلیے آئے ہیں چترال سےکراچی تک قوم نوازشریف کےساتھ اوردعاگوہے۔

پنھنجي راءِ لکو