گورنرپنجاب رفیق رجوانہ مستعفی ہوگئے

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نےہائیکورٹ بارمیں استعفیٰ کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ قیادت نےاعتماد کرکےعہدہ دیا اوراس پرپورااترنےکی کوشش کی۔
رفیق رجوانہ نے کہاکہ بارمیراگھرہےاورآج پھراپنےگھرواپس آگیاہوں عملی زندگی کاآغازکالےکوٹ سےکیا،اسےپھر سے پہن لیاہے۔
جنوبی پنجاب کے شہر ملتان سے تعلق رکھنے والے رفیق رجوانہ طویل عرصے سے مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہیں۔رفیق رجوانہ نے 10 مئی 2015 کو گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، اُن سے قبل چوہدری سرور اس عہدے پر تعینات تھے۔

پنھنجي راءِ لکو