ملک بھرمیں صدارتی الیکشن4ستمبرکوہوگا،الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی آخری تاریخ27 اگست ہے، جبکہ امیدواروں کی اسکروٹنی29 اگست تک ہوگی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ امیدواراپنےکاغذات نامزدگی30اگست تک واپس لےسکیں گے اورامیدواروں کی حتمی فہرست30اگست کوجاری ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پولنگ 4ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اورچاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔جس کا وقت صبح 10بجے سے شام چار بجے تک ہوگا۔
یاد رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی مدت صدارت 8 ستمبر کو مکمل ہورہی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو