وزارت عظمیٰ کیلئے عمران خان اور شہباز شریف آمنے سامنے

وزارت عظمٰی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان اور مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد نامزدگی فارم درست قرار دیتے ہوئے منظور کیے گئے۔
وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر ساڑھے 3 بجے اسپیکر اسد قیصر کے زیرصدارت ہوگا۔
وزارت عظمیٰ کے لیے ایوان کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہرامیدوار کے لیے ایک ، ایک لابی مختص ہوگی۔ جو رکن جس کو ووٹ کرنا چاہے وہ اس لابی میں چلا جائے گا۔ووٹوں کی گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کا اعلان کیا جائے گا۔اراکین کی اکثریت حاصل کرنے والا ملک کا وزیراعظم ہوگا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اور اسکی حمایتوں کی تعداد 176 ہے جبکہ مسلم لیگ ن اور انکے حمایتوں کی تعداد 151 ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو