پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری

اجلاس میں نو منتخب ارکان خفیہ ووٹنگ کے ذریعے سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب کریں گے، اس کے لیے دو پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
ووٹنگ کے بعد امیدواروں اورپولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ جس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی سب کے سامنے نتیجے کا اعلان کریں گے اور کامیاب امید وار سے حلف لے گے۔
پنجاب اسمبلی اسپیکر کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ اور ڈپٹی اسپیکر کے پی ٹی آئی کے دوست مزاری امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اسپیکر کے لیے چوہدری اقبال اور ڈپٹی اسپیکر کے ن لیگی رہنما ملک وارث امیدوار ہیں۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی نہ مسلم لیگ ن اور نہ ہی تحریک انصاف کے امیدوار ووٹ دے گی۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف مجموعی طور پر 175 نشستوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ ن 160 کیساتھ دوسرے ، مسلم لیگ 10 سیٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پنھنجي راءِ لکو