پیپلزپارٹی کے مرادعلی شاہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب

سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے اسپیکرآغا سراج درانی کے زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
سندھ کے وزیراعلیٰ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مراد علی شاہ اور اپوزیشن اتحاد کے شہر یار مہر میں مقابلہ تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے لیے اسپیکر نے مراد علی شاہ کے حامیوں کو دائیں جانب جانے اور شہریار مہر کے حامیوں کو بائیں جانب جانے کی ہدایت کی ۔ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ارکان اسمبلی کو دیئے جانے والے کارڈز کی گنتی کی گئی۔
بعدازاں اسپیکر آغا سراج درانی نے حتمی نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق مراد علی شاہ نے97 ووٹ حاصل کیے جبکہ شہریار مہر کو 61 ووٹ ملے۔

پنھنجي راءِ لکو