عبدالقدوس بزنجو اسپیکربلوچستان اسمبلی منتخب

اسپیکرراحیلہ درانی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل ہوا۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی نشست کے لیے عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن اتحاد کے نوازکاکڑ کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔ تاہم عبدالقدوس بزنجو 39 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے جب کہ نواز کاکڑ کے حصے میں صرف 20ووٹ آئے۔
راحیلہ درانی نے نومنتخب اسپیکربلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو سے حلف لیا۔ جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کی سیٹ کے لیے ایم ایم ے اوربی این پی مینگل کی جانب سے احمد نواز اور مخلوط پارلیمانی گروپ کی جانب سے سردار بابرموسیٰ خیل امیدوار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.