آصف زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی کی بینکنگ عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں منی لانڈرنگ کیس میں انورمجید اوران کے بیٹےعبدالغنی کا24اگست تک جسمانی ریمانڈمنظورکرلیا گیا ہے ۔
ایف آئی اے کی جانب سے کیس میں نامزد 15 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔
نمائندہ نیوز ون کے مطابق بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران اومنی گروپ کے اونر اور نامزد ملزم انورمجید اوران کےبیٹے عبدالغنی کو کی عدالت میں پیش کیا گیا ایف آئی اے کی استدعا پر دونوں ملزمان کو 24 اگست تک جسمانی ریمانڈ پرایس آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ساتھ ہی عدالت نےتحقیقات سےمتعلق پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی ۔
واضع رہے کہ اس سے قبل کیس میں نامزدملزمہ آصف علی زرداری کی ہمشیرا فریال تالپورگرفتاری سےبچنےکےلیے پہلے ہی کورٹ سے ضمانت حاصل کرچکی ہیں، جس کے بعد گزشتہ روز فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئی تھی،اور حاضری لگاکر واپس چلی گئی تھی ،جبکہ عدالت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر 18 اگست کو دلائل نا پیش کئے گئے تو عدالت کی جانب سے فیصلہ سنا دیا جائے گا۔
منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نےسابق صدرآصف زرداری اور ان سمیت20ذملزمان کومفرورقراردیاتھا ۔
جس کے بعد اومنی گروپ کے اونر ملزم انورمجید اوران کےبیٹے عبدالغنی کے جسمانی ریمانڈ پر ان کے وکیل جانب سے 14 روزہ ریمانڈ کی مخالفت کی گئی ہے ۔
خیال رہے کہ آج صبح ہی وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھاکہ مجھےنہیں لگتاانورمجیدکےبعداس مقدمےمیں کوئی گرفتاری ہوگی،جبکہ ایف آئی اےنےانورمجید اوران کے صاحب زادےعبدالغنی مجیدکا14روزہ ریمانڈمانگا تھا۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف زرداری صاحب بھاگنےوالوں میں سےنہیں ہیں،اس سے پہلے بھی آصف زرداری نےپہلےبھی قانون کاسامناکیااوراب بھی کریں گے،یہ ان کاذاتی فیصلہ ہے کہ وہ ضمانت کراتےہیں یانہیں

پنھنجي راءِ لکو